7 ستمبر 2012 - 19:30

پاکستان کے عوام نے ایک بارپھر احتجاجی مظاہرہ کرکے نیٹو سپلائی کی بندش کا مطالبہ کیا –

ابنا: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاورمیں کل جمعہ کو ہزاروں افراد نے نیٹو سپلائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے اسے بند کرنے کا مطالبہ کیا – اس موقع پر مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے پاکستان کے راستے نیٹو افواج کےلئے سپلائی کی اجازت کی شدید مذمت کی –
جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام اس مظاہرے میں شریک افراد نے حکومت پاکستان سے دہشتگردی کے نام نہاد جنگ سے نکلنے کا پرزور مطالبہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پاکستان کے راستے نیٹو افواج کو فراہم ہونیوالے ہتھیار خود پاکستانی عوام کےخلاف استعمال ہوجاتے ہیں –
.....
/169