ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے آج کہا کہ دنیا میں ایران خاص مقام و پوزیشل کا حامل ہے اور ہونیوالی ترقی وپیشرفت کے پیش نظر اسلامی جمہوریہ ایران کا مستقبل درخشاں ہے –صالحی نے وضاحت کی کہ ایران کی قوم نے مقاومت ،ترقی اور عزت کے میدانوں میں دوسروں سے سبقت حاصل کررکھی ہے اور یہ عزت و ترقی جاری رہے گی – انہوں نے تہران میں نام کانفرنس کے کامیاب انعقاد کو اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کی علامت قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اس کانفرنس کے انعقاد سے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیا -
.....
/169