5 ستمبر 2012 - 19:30

غزہ میں فلسطینی باشندوں پر صہیونی فوج کی جانب سے جاری حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید ہوگئے –

ابنا: فلسطینی ذرائع کے مطابق صہیونی فوجیوں نے بیت حانون کے مشرقی علاقوں پر آج صبح شدید گولہ باری کی جسکے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید اور کئی دیگر زخمی ہوگئے –رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج کی جنگی گاڑیاں اور ٹینک غزہ پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس میں فلسطینی زمینوں تک  گھس گئے ہیں –اس سے قبل صہیونی فوج کے جنگی طیاروں نے کل رات  البریج کیمپ کے قریب فلسطینی مجاہدین کی ایک گاڑی کو نشانہ بناکر 3 فلسطینیوں کو شہید اور ایک اور کو زخمی کیا تھا –

.....

/169