ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے اردن کے بادشاہ کے خصوصی ایلچی " حسن بن طلال " کی ملاقات میں صہیونی حکومت کو دنیائے اسلام کی سلامتی و استحکام اور ترقی کےلئے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین کا مسالہ ، دنیائے اسلام کےلئے بہت اہم مسالہ ہے اور اسے بھولنے کی اجازت نہیں دینی چاہیئے –
علی لاریجانی نے بڑی طاقتوں سے بعض اسلامی ممالک کی وابستگی ،سامراجی طاقتوں کی حمایت میں شدت پسند گروہوں کی تشکیل اور مذہبی اختلافات کو دنیائے اسلام کی تین بڑی مشکلات قرار دیتے ہوئے کہا کہ حقیقی اسلام سے دوری ، اسلامی ممالک کو سخت مشکلات سے دوچار کردیا ہے –
اس ملاقات میں اردن کے بادشاہ کے خصوصی ایلچی " حسن بن طلال " نے بھی اپنے دورہ ایران پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تہران میں نام کے سربراہی اجلاس کاانعقاد بہت اہم تھا اور اس میں بڑی تعداد میں رکن ممالک کی شرکت ، دنیا اور علاقے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اہم اور موثر کردار کی علامت ہے –
.......
/169