26 اگست 2012 - 19:30

طالبان کےترجمان ذبیح اللہ مجاہد نےمشرقی افغانستان میں تیرہ امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی خبردی ہے۔

ابنا: طالبان کےترجمان نے دعوی کیاہےکہ امریکی فوجیوں کاایک ٹینک پیرکےدن صوبہ لغمان کےادر علاقےمیں تباہ ہوگیاجس کےنتیجےمیں کم سےکم پانچ امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔
ذبیح اللہ مجاہد نےدعوی کیاکہ دھماکےکےبعد افغان فوجیوں کےایک گروہ نے امریکی فوجیوں کی جانب فائرنگ شروع کردی جس کےنتیجےمیں چھ امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔
طالبان کےترجمان کےمطابق اس کےجواب میں امریکی فوجیوں کی جانب سےافغان فوجیوں پرکی جانےوالی فائرنگ میں دوافراد مارےگئے۔
افغان کےسرکاری ذرائع نے اب تک اس پرکوئي ردعمل ظاہرنہيں کیاہے۔
نیٹو نے افغان فوجیوں کےہاتھوں دوغیرملکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

.......

/169