ابنا: پاکستانی ذرائع کے مطابق سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بدستور بند رہیں گے۔ گلگت کے علاقے میں ٹارگٹ کلنگ کا سد باب کرنے کے لئے موٹر سائيکال پر سواری پر غیر معینہ مدت کے لئے پابندی لگادی گئي ہے۔ ادھر آج آٹھویں دن بھی گلگت بلتستان حکومت نے اسکردو سے راولپنڈی کے لئے ٹرانسپورٹ کو معطل رکھا تھا۔ ٹرانسپورٹ کی معطلی سے عید کی چھٹیوں پر آئے ہوئے طلباء اور سیاحوں کو واپسی کے لئے مشکلات کا سامنا ہے۔ یاد رہے عیدالفطر سے دو تین دنوں قبل تکفیری دہشتگردوں نے راولپنڈی سے گلگت آنے والی بسوں میں سے مسافروں کو اتار کر ان کی شناختی کارڈ چیک کئے تھے اور بیس شیعہ مسلمانوں کو گولی مار کر شہید کردیا تھا۔ پاکستان کی سول سوسائٹی اور صحافتی حلقوں کا کہنا ہےکہ تکفیری دہشتگردوں کو امریکہ اور صہیونی حلقوں کے ساتھ ساتھ عرب ممالک بالخصوص سعودی عرب اور پاکستانی حکومت کے بعض حلقوں کی حمایت حاصل ہے۔ اس کا سب سےبڑا ثبوت یہ ہےکہ آج تک پاکستان میں تکفیری دھڑے سےمنسلک کسی دہشتگرد کو سزا نہیں دی گئي ہے۔ .......
/169