20 اگست 2012 - 19:30

ليبياکے سابق ڈکٹیٹر کرنل معمر القذافي کے بیٹے سيف الاسلام قذافي پر الزنتان شہر ميں مقد مہ چلايا جائے گاجہاں الزام ثابت ہونے پر اسے موت کی سزا دی جاسکتی ہے۔

ابنا: ليبياکے سابق ڈکٹیٹر کرنل معمر القذافي کے بیٹے سيف الاسلام قذافي پر الزنتان شہر ميں مقد مہ چلايا جائے گاجہاں الزام ثابت ہونے پر اسے موت کی سزا دی جاسکتی ہے۔ اخبار سنڈے ٹيليگراف کے مطابق سيف الاسلام پر مظاہرين اور انقلابيوں کو قتل کرنے کا الزام ہے،اخبار نے دعوي کيا ہے کہ ليبيا کي حکومت نے سيف الاسلام کے مرضي کے مطابق مقدمے کي سماعت طرابلس کے بجائے الزنتان ميں چلانے کا فيصلہ کيا ہے.ليبيائي پراسيکيوشن کے ايک عہديدار نے بتايا کہ حکومت کے پاس سيف الاسلام کے خلاف آڈيو، ويڈيو، بيانات اور تحريري دستاويزات کي صورت ميں ٹھوس شواہد موجود ہيں. نيز عوامي انقلاب کے دوران سيف الاسلام کے متعدد بيانات بھي ان کے خلاف مقدمے ميں بطور ثبوت پيش کئے جائيں گے. سيف الاسلام پر الزامات اگرعدالت ميں ثابت ہو جاتے ہيں تو انہيں پھانسي کي سزا ہو سکتي ہے........

/169