19 اگست 2012 - 19:30

پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع خيرپور ميں عيد کي ايک تقريب کے دوران بھگدڑ ميں مرنے والوں کي تعداد آٹھ ہوگئي ہے-

ابنا: موصولہ خبروں ميں کہا گيا ہے کہ خيرپور کے علاقے پير جو گوٹھ ميں حروں کے روحاني پيشوا پير صاحب پگارا کے مزار پر روزہ دھني کي سالانہ تقريب ميں اچانک بھگدڑ مچ گئي- بھگڈر مچنے کي وجہ کيا تھي اس بارے ميں تاحال کوئي بات سامنے نہيں آسکي ہے-

خبروں ميں کہا گيا ہے کہ پير پگارا کي تقرير اور ديدار کے بعد اچانک بھگدڑ مچي جس کے نتيجے ميں پانچ خواتين سميت آٹھ افراد جانبحق ہوگئے- جانبحق ہونے والوں کا تعلق صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع سے بتايا جاتا ہے جو روزہ دھني کي سالانہ تقريب ميں شرکت کے لئے پير جو گوٹھ آئے تھے-کہا جارہا ہے کہ درجہ حرارت کي شدت اور حبس کي وجہ سے بھي تقريب ميں شريک بہت سے لوگوں کي حالت غير ہوگئي ہے جنہيں قريبي اسپتال ميں داخل کراديا گيا ہے-.......

/169