ابنا: سعودي عرب کے حمايت يافتہ بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے دير کوليب نامي علاقے ميں مظاہرہ کرنے والوں پر آنسوگيس کے گولے پھينکے اور بعد ازاں انہيں ربر کي گوليوں سے نشانہ بنايا-
کہا جارہا ہے کہ سيکورٹي اہلکاروں کے حملے ميں متعدد پرامن مظاہرين زخمي ہوگئے ہيں-
واضح رہے کہ سعودي عرب کے حمايت يافتہ بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے جمعہ الوداع کو عالمي يوم القدس کے جلوس ميں شريک ايک نوجوان کو تادم مرگ تشدد کا نشانہ بنايا تھا جسکے نتيجے ميں وہ شہيد ہوگيا ہے-اس نوجوان کا جرم صرف يہ تھا کہ وہ دارالحکومت مناما کے نواحي علاقے ميں پنے چند ديگر نوجوان ساتھيوں کے ساتھ فلسطين کا پرچم اٹھا کر اسرائيل کے خلاف نعرے لگارہا تھا-
بحرين کے ديگر شہروں ميں بھي پوليس کے ہاتھوں کے مذکورہ نوجوان کے قتل عمد کے خلاف زبردست مظاہرے ہوئے ہيں-
ادھر سعودي عرب کے مشرقي علاقے قطيف ميں لوگوں کي بہت بڑي تعداد نے سڑکوں پر آکے مظاہرے کئے اور سعودي عرب کے حمايت يافتہ بحريني سيکورٹي اہلکاروں کے حملے ميں سولہ سالہ بحريني نوجوان کے قتل کے خلاف احتجاج کيا ہے-
بحرين ميں فروري دوہزار گيارہ سے ملک پر مسلط خانداني آمريت کے خلاف مظاہرے جاري ہيں اور لوگ ملک ميں عوام کي منتخب کردہ ايک جمہوري حکومت کے قيام کا مطالبہ کرتے چلے آرہے ہيں-
بحرين ميں آل خليفہ خاندان کي آمريت کو بچانے کے لئے مارچ دوہزار گيارہ ميں سعودي عرب، کويت عمان اور قطر جيسے ملکوں نے اپني فوجيں منامہ روانہ کي تھيں-
بحرين ميں جاري عوامي تحريک کے دوران درجنوں افراد کو شہيد کيا جاچکا ہے-بحريني عوام ملک کے بادشاہ حمد بن خليفہ آل ثاني کو مظاہرين کے قتل کا اصل ذمہ دار قرار ديتے ہيں-
بحرين ميں امريکہ کا پانچوں بحري بيڑا بھي تعینات ہے اور واشنگنٹن کي جانب سے حکومت بحرين کي بھرپوري سياسي اور اسلحہ جاتي حمايت کي جارہي ہے-
.......
/169