ابنا: ملت بحرین نے آل خلیفہ کے کارندوں کے ہاتھوں سولہ سالہ نوجوان حسام الحداد کی شہادت پر احتجاجی مظاہرے کرکے آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسیوں کی مذمت کی۔ اس رپورٹ کے مطابق مختلف علاقوں میں عوام نے مظاہرے کئے ہیں اور انقلابی تحریک کی حمایت میں نعرے لگائے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ آل خلیفہ کے کارندوں نے جارح سعودی فوجیوں کی مدد سے انقلابی نوجوان حسام حداد کو گرفتار کرکے زد و کوب کیا جس میں اسکی شہادت ہوگئي۔ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔.......
/169