10 اگست 2012 - 19:30

پی کےکے گروپ نے ترک فوج کے خلاف اپنی کاروائياں تیز کردی ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق پی کےکے دہشتگرد گروپ نے حالیہ دنوں میں ترک فوج کے خلاف متعدد علاقوں میں کاروائياں انجام دی ہیں۔

ابنا: ترکی کے مغربی شہر ازمیر میں جمعے کے دن تین بم دھماکے ہوئے۔ وان شہر میں بھی سڑک کنارے نصب کی  گئي ایک بارودی سرنگ کادھماکہ ہوا۔ یہ بم دھماکہ سکیورٹی فورس کے راستے میں ہوا جس کے بعد پی کےکے عناصر کے ساتھ فوج کی جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ ادھر اطلاعات ہیں ترکی کے شہر دیار بکر میں ایک منی بس سے بھاری مقدار میں گولہ بارود ضبط کیا گيا ہے۔ دیار بکر کے گورنر نے کہا ہے کہ پی کےکے اس گولہ بارود سے دہشتگردانہ کاروائيوں میں استفادہ کرنا چاہتا تھا۔ قابل ذکرہے شام میں ترکی کی مداخلت کے بعد پی کے کے گروپ نے ترکی کے خلاف حملے تیز کردئے ہیں۔

.......

/169