10 اگست 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں شام کے موضوع پر مشاورتی وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ شام میں بیرونی مداخلت پہلے سے خراب صورت حال کو مزید پیچیدہ کردے گی ،شامی عوام کو ان کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا حق ملنا چاہیے‘عالمی برداری کو شام کی خود مختاری کا احترام کرنا چاہیے۔

ابنا: پاکستانی وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے شامی حکومت اور اپوزیشن گروپوں پر زور دیا کہ وہ عوام کی سلامتی کے لیے تحمل سے کام لیں تہران میں شام کے موضوع پر مشاورتی وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا۔ شام میں عدم استحکام کے پورے خطے ، مسلم امہ اور دنیا کے لیے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔یہی وقت ہے کہ شام میں خونریزی روکنے کے لیے مسئلے کا سب کے لیے قابل قبول حل تلاش کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ شام میں بیرونی مداخلت سے گریز کرتے ہوئے شامی عوام کو ان کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا حق ملنا چاہیے۔حنا ربانی کھر نے کہا کہ شام کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کوفی عنان کے استعفے سے پاکستان کو شدید مایوسی ہوئی ہے۔کوفی عنان کے 6 نکاتی منصوبے سے شام میں امن کی امید پیدا ہوگئی تھی.

.......

/169