9 اگست 2012 - 19:30

افغانستان میں نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ افغان فوج کی وردی میں ملبوس ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے تین امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

ابنا: افغانستان میں نیٹو حکام کا کہنا ہے کہ افغان فوج کی وردی میں ملبوس ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے تین امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔  نیٹو حکام کے مطابق یہ واقعہ صوبہ ہلمند کے ضلع سنگین میں پیش آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے تینوں افراد خصوصی فورسز کے ارکان تھے۔ اس سے پہلے منگل کو افغان فوج کی وردی میں ملبوس دو مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا تھا۔

.......

/169