ابنا: معروف ماہر نفسيات ڈاکٹرغلام رسول کے اغواء کو دس روز گزرگئے،تاہم ان کا تاحال کوئي سراغ نہيں لگايا جاسکاجس کے بعد ڈاکٹروں کي نجي و سرکاري اسپتالوں ميں ہڑتال جاري ہے،جہاں او پي ڈيز بند ہيں اور وارڈز ميں بھي ڈاکٹرز موجود نہيں جبکہ مين آپريشن تھيٹرز اور گائني وارڈز ميں ليبر رومز بھي بند ہيں ،دوسري جانب ڈاکٹروں کي ہڑتال کے باعث مريضوں کو شديد مشکلات کا سامنا ہے.پي ايم اے بلوچستان کے رہنماوں نے حکومت کي جانب سے ڈاکٹر غلام رسول کي بازيابي کيلئے کوئي کوشش نہ کئے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ حکو مت خامو ش تماشائي بني ہوئي ہے ڈاکٹر غلام رسول کي بازيابي کيلئے کوئي خاطر خواہ اقدامات نہيں اٹھائے گئے ہر گزرتے دن کيساتھ انکے اہلخانہ کي پريشانيوں ميں اضافہ ہو تا جا رہاہے.
.......
/169