ابنا: امیر عبداللہیان نے کہا کہ ہلال احمر سوسائٹی ایران کے سرکاری وفد کی آزادی کے لیے ایرانی وزارت خارجہ کی کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہلال احمر سوسائٹی ایران کا وفد لیبیا کی ہلال احمر سوسائٹی کی دعوت پر انسان دوستانہ مدد کے لیے لیبیا گيا تھا اور اس وفد میں شامل سات افراد کی آزادی اور حفاظت کی ذمہ داری لیبیا کی حکومت کی ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے لیبیا ہلال احمر سوسائٹی ایران کے افراد اور شام میں ایرانی زائرین کے اغوا کی شدید مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان مارٹن نسیرکی نے کہا بان کی مون بین الاقوامی قوانین کے ایک اہم اصول کی حیثیت سے ہر قسم کے اغوا کی مذمت کرتے ہیں اور اغوا شدہ ایرانیوں کی غیرمشروط رہائي کا مطالبہ کرتے ہیں۔واضح رہے کہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کا ایک سات رکنی وفد دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے اور مشترکہ تعاون کے سمجھوتے پر دستخط کرنے کے لیے لیبیا گيا تھا لیکن تیس جولائی دو ہزار بارہ کو اس سمجھوتے پر دستخط ہونے کے بعد مشکوک طور پر بنغازی شہر میں لاپتہ ہو گیا۔
.......
/169