7 اگست 2012 - 19:30

آل سعود کی حکومت نے نماز جمعہ و جماعات میں صہیونیوں اور اسلام دشمنوں کی ہلاکت کی دعا اور ان پر لعنت کو ممنوع قراردیا ہے۔

ابنا: سعودی عرب کی نام نہاد اسلامی امور کی وزارت نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ صہیونیوں اور اسلام دشمنوں کی ہلاکت کی دعا اور ان پر لعن و نفرین سے پرہیز کیا جائے۔سعودی عرب کی وہابی حکومت کا یہ حکم ایسے عالم میں آیا ہے جزیرۃ العرب کے طول و عرض میں شیعہ مسلمانوں پر لعن و نفرین اور ان کی تکفیر ایک عام سی بات ہے۔ یاد رہے سعودی عرب میں پندرہ سے بیس فیصد تک شیعہ مسلمان بستے ہیں جنہیں آل سعود کی انتھا پسند حکومت میں ہرطرح کی تعصب اور امتیازی پالیسیوں کا سامنا ہے۔ سعودی حکومت شیعہ مسلمانوں کو سرکاری عہدے نہیں دیتی اور ہر شعبے میں ان کا حق پامال کیا جاتا ہے۔ قابل ذکرہے بحرین میں آل خلیفہ کی پٹھو حکومت بھی شیعہ مسلمانوں کے خلاف اسی طرح کی امتیازی پالیسیوں پرعمل کرتی ہے۔

.......

/169