3 اگست 2012 - 19:30

نواسہ رسول حضرت امام حسن مجتبي عليہ السلام کے يوم ولادت با سعادت کا جشن دنيا کے مختلف ملکوں ميں انتہائي جوش وعقيدت سے منايا جا رہا ہےـ

ابنا: اسلامي جہموريہ ايران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ميں کل رات  سے ہي جشن کا سماں ہےـ  مشہد مقدس ميں نواسہ رسول حضرت امام علي رضا عليہ السلام کے روضہ اقدس ميں محبان اہل بيت رسول کا جم غفير ہے جو ذکر و عبادات کے ساتھ ہي سبط اکبر حضرت امام حسن مجتبي عليہ السلام  کي ولادت با سعادت کي مناسبت سے جشن منارہے ہيں ـمقدس شہر قم ميں بھي عقيدت مندوں کا عظيم اجتماع ديکھنے ميں آيا اور شعراء کرام  اور خطباء نے ميلاد حضرت امام حسن عليہ السلام کي مناسبت سے خراج عقيدت پيش کياـ عراق کے مقدس شہروں کربلائے معلي اور نجف اشرف سميت ملک بھر ميں نواسہ رسول کي ولادت کے جشن کي خبريں موصول ہوئي ہيں ـہندوستان اور پاکستان سميت دنيا کے متعدد ممالک ميں اس مناسبت سے جشن اور محافل کا اہتمام جاري ہے   -نواسہ رسول حضرت امام حسن مجتبي عليہ السلام پندرہ ماہ رمضان سن تين ہجري قمري ميں مدينہ منورہ ميں اس دنيا ميں تشريف لائے  -  آپ  امير المومنين حضرت علي ابن ابيطالب اور جناب فاطمہ زہراسلام  اللہ عليھما کي پہلي اولاد ہيں آپ کا نام رسول اسلام صل اللہ عليہ وآلہ وسلم نے حکم خدا سے حسن رکھا جس کے معني نيک و پسنديدہ کے ہيں   -

.......

/169