ابنا: افریقہ اور عرب ممالک کے امور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ"حسین امیر عبداللہیان" نے ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سکرٹری سعید جلیلی اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کمیشن کی سربراہ کیتھرین اشٹون کی ٹیلیفونیک گفتگو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے پر امن ایٹمی مسئلے کا واحد حل مذاکرات ہیں.
عبداللہیان نے مزید کہا کہ جلیلی اور اشٹون کے مابین طےہونیوالے آئندہ مذاکرات میں اگر فریقین نے سیاسی رویے کے بجائے حقوقی اور ٹکنیکی رویہ اپنایا تو ایٹمی مذاکرات میں اہم قدم اٹھایا جائے گا -یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کمیشن کی سربراہ کیتھرین اشٹون نے جمعرات کو ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سکرٹری سعید جلیلی سے ٹیلیفونیک گفتگومیں پانچ جمع ایک گروپ کی جانب سے ایٹمی مذاکرات کو جاری رکھنے کی آمادگی ظاہر کی تھی-
.......
/169