2 اگست 2012 - 19:30

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کمیشن کی سربراہ محترمہ کیتھرین ایشٹن نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات جاری رہیں گے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق محترمہ کیتھرین ایشٹن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کے سیکرٹری سعید جلیلی کے ساتھ ان کی ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے جس میں مذاکرات کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گيا ہے۔بیان میں اس بات پر زور دیا گيا ہے کہ یہ مذاکرات اگست کے مہینے کے اختتام سے قبل ہوں گے۔اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے اس بات پر زور دیا تھا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کی ناکامی کسی بھی فریق کے لیے قابل قبول نہیں ہے۔واضح رہے کہ امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں نے ایران پر ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کا بےبنیاد الزام لگا کر اس کے خلاف سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

.......

/169