1 اگست 2012 - 19:30

افریقہ اور عرب ممالک کے امور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے ہلال احمر ادارے کے وفد کے ارکان کو زندہ نجات دلانے کی ذمہ داری لیبیا کی حکومت پر عائد ہوتی ہے اور اسے مغوی اہلکاروں کی بازیابی کےلئے فوری اقدام کرنا چاہیئے.

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ"حسین امیر عبداللہیان" نے ایران کے ہلال احمر ادارے کے وفد کے ارکان کو مناسب سیکوریٹی فراہم نہ کرنے پر لیبیا کی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ تہران ، ایران کے ہلال احمر ادارے کے وفد کے7  ارکان کو بازیاب کرانے کےلئے لیبیا کے سیکوریٹی اداروں کی جانب سے فوری اقدام کا خواہاں ہے – ایران کے ہلال احمر ادارے کے وفد کے 7 ارکان کو پیر کی صبح نامعلوم افراد نے لیبیا کے شہر بنغازی میں اغواء کیا -

.......

/169