29 جولائی 2012 - 19:30

یمن کے علماء نے عرب اور اسلامی ملکوں میں تفرقہ پھیلانے کی امریکہ کی سازشوں کی مذمت کی ہے۔

ابنا: علمائے یمن نے صعدہ میں اپنی پہلی کانفرنس میں امریکہ کی تفرقہ انگيز پالیسیوں کی مذمت کی۔ اس کانفرنس کا مقصد اسلامی ملکوں میں جاری تحریکوں کا جائزہ لینا تھا۔ علمائے یمن نے کہا ہے کہ امریکہ صیہونی حکومت کو استحکام دینے کے لئے ساری کوششیں کر رہا ہے لیکن وہ ناکام رہے گا۔ اس کانفرنس میں شریک علماء نے کہا کہ عوام کو آگاہ کرنے میں علماء کی سنگين ذمہ داری ہے۔ یمن کے ایک عالم دین عبدالملک المرونی نے اس کانفرنس کی افتتاحیہ تقریب میں کہا کہ عراق، افغانستان، لبنان اور فلسطین میں امریکہ کے اقدامات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ ان ملکوں میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے اور اس کی پالیسیاں ان ہی مذموم اہداف و مقاصد پر استوار ہیں۔ علمائے یمن نے اس کانفرنس میں امریکہ اور اسکی پٹھو حکومتوں کا مقابلہ کرنے میں علماء کے کردار کو نہایت اہم قرار دیا ۔

.......

/169