29 جولائی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے نائب سربراہ جنرل مسعود جزائری نے کہا ہے کہ مغربی پروپیگنڈوں کے برخلاف شام کے حالات قابو میں ہیں اور مشرق وسطی میں امریکہ اور اس کے پٹھو اتحادیوں کی تیسری شکست فاش سامنے آ رہی ہے۔

ابنا: جنرل مسعود جزائری نے العالم سے گفتگو میں شام کی صورتحال کا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور صہیونی ریاست کے عالمی محاذ نے ایک بار پھر علاقے میں بدامنی پھیلانے اور اپنے طویل مدت اہداف حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کے حالات سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ علاقے میں دائمی اور وسیع پیمانے پر قبضہ قائم کرنے کی غرض سے یہ سازشیں کر رہا ہے۔ جنرل مسعود جزائری نے کہا کہ شام کا مسئلہ کوئي معمولی مسئلہ نہیں کیونکہ بہت سے ممالک براہ راست یا بالواسطہ طریقے سے ، مالی انٹیلی جنس، فوجی مدد یا مواصلاتی وسائل کے سہارے اور میڈیا کی مدد سے شام کے خلاف جنگ میں مشغول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغرب کی ان سازشوں کے باوجود شام کے عوام اور فوج کا حالات پر کنٹرول ہے۔ جنرل مسعود جزائری نے صیہونی حکومت کی اسلام و عرب دشمنی کے باوجود صیہونی حکومت کے ساتھ علاقے  کے بعض ملکوں کے گہرے تعلقات پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک اپنی وسیع منصوبہ بندی کے باوجود ناکام ہوں گے اور دشمن کی نیابت میں لڑنے والے دہشت گرد بھی شام کے علاقوں سے نکال دئے جائيں گے۔

.......

/169