28 جولائی 2012 - 19:30

سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں نے ایک بار پھر احتجاجی مظاہرہ کرکے آل سعود کی حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کیا.

ابنا: سعودی عرب کے شیعہ مسلمانوں نے کل دارالحکومت ریاض اور مکہ مکرمہ میں احتجاجی مظاہرہ کرکے سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا –دوسری جانب گذشتہ شب بھی سعودی عرب کے مشرقی علاقوں بالخصوص قطیف میں احتجاجی مظاہرہ ہوا جس کے دوران مظاہرین نے ایک بار پھر اپنے مطالبات تسلیم کرنے پر تاکید کی –اس موقع پر سیکورٹی فورسز نے احتجاجیوں پر حملہ کرکے بعض مظاہرین کو زخمی اور کئی دیگر کو گرفتار کرکے نا معلوم جگہ منتقل کیا –قطیف میں احتجاجی مظاہرے کے دوران شیعہ مسلمانوں نے ان سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا جو کہ بغیر کسی عدالتی کاروائی کے کئی مہینوں سے جیلوں میں قید ہیں –8 جولائی کو سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں شیعہ عالم دین شیخ نمرکی گرفتاری کے خلاف مظاہروں پر سیکوریٹی فورسز کے حملوں کے بعد اس ملک میں احتجاجی مظاہروں میں شدت آگئی ہے.

.......

/169