26 جولائی 2012 - 19:30

حکومت پاکستان نے نیٹو سپلائی کے لئے معاہدے کی دستاویز تیار کرلی ہے –

ابنا: اس دستاویز میں حکومت پاکستان نے نیٹو سپلائی کے ذریعے بھیجے جانے والے سامان اور کنٹینرز کے روٹس کی تفصیلات درج کی ہے  –پاکستان اور امریکہ کی مفاہمتی یادداشت میں نیٹو سپلائی کے ذریعے تمام قسم کے جوہری اور ٹینک شکن ہتھیار ، ماٹرز، گرنیڈ لانچرز، بندوقیں، بم ،لیزر ہتھیار،جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹرز، کیمیاوی اور حیاتیاتی مواد اور یورینیم سے لیس ہتھیاروں سمیت کسی بھی قسم کے ہتھیار اور  مہلک سامان افغانستان لے جانے کی پابندی ہوگی تا ہم افغان نیشنل سیکورٹی فورسز کی صلاحیتیں بڑھانے کے لیے فوجی سامان لے جا نے کی اجازت ہو گی جبکہ سپلائی ریل اور سڑک کے ذریعے ہو گی جس کے لیے کراچی سے چمن اور کراچی سے طورخم کا روٹ استعمال کیا جائے گا۔ دستاویز کے مطابق پاکستان –امریکہ کا یہ معاہدہ 2015 تک رہے گا جس میں ایک سال کی توسیع کی جاسکتی ہے -

.......

/169