ابنا: ڈاکٹرلاریجانی نے پارلیمنٹ کے عام اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تاکید کی کہ اگر آج امریکی بعض اوقات ذرائع ابلاغ کے ذریعے منہ زوری پر مبنی بیانات دیتے ہیں تو یہ ان کی طاقت کا مظہر ہونے سے زیادہ ان کے نفسیاتی اور سیاسی دیوالیہ پن کا ثبوت ہے جوگذشتہ برسوں میں ان پر ملت ایران کے طمانچے کا نتیجہ ہے۔
ڈاکٹر لاریجانی نےمزید کہا کہ منہ زوری اور عیاری کے عالمی بازار میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پرامن اور واضح منطق کی وجہ سے گذشتہ برسوں کے دوران انھوں نے اسلامی انقلاب کے مقابلے میں انسانی حقوق، ایٹمی مسئلہ اور پابندیوں جیسے دوسرے مصنوعی چیلنج کھڑے کر دیئے ہيں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمٹ کے اسپیکر نے کہا کہ امریکہ اور مغربی ممالک کو نہ تو ڈیموکریسی سے کوئی غرض ہے اور نہ ہی انسانی حقوق اور علاقائی سیکورٹی سے، بلکہ ان کی جنگوں کی وجہ، ان کی طاقت کے مفادات ہیں۔
ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ ان کے اس رویے کو بحرین اور شام کے مسئلے میں دیکھا جا سکتا ہے ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ ملت ایران بخوبی یہ بات سمجھ چکی ہے کہ استقامت اور مسلسل جدوجہد کے ذریعے سربلندی حاصل ہوتی ہے اور ایران کے اقتدار کی ضامن ہے۔ بڑی طاقتیں اور علاقائی حکومتیں جنھوں نے جنگ میں بزدلانہ رویہ اختیار کیا اور غلط اندازے لگائے ہیں انھیں یہ سمجھ لیناچاہئے کہ انھیں ایک مجاہد، ثابت قدم اور باکردار قوم کاسامنا ہے جو منہ زوری اور دباؤ کے سامنے جھکنے والی نہيں ہے لیکن علاقے میں پائیدار امن اور پرامن بقائے باہمی کا ماحول پیداکرنے کی خواہاں ہے۔
.......
/169