24 جولائی 2012 - 19:30

امریکہ میں پولیس کی فائرنگ سے ایک 25 سالہ نوجوان کے ہلاک ہونے کےخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے –

ابنا: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر آناہیم میں سینکڑوں افراد نے 21جولائی کو پولیس کی فائرنگ میں ایک 25 سالہ نوجوان کے ہلاک ہونے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا – پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے ان پر تشدد کرکے آنسو گیس کا استعمال کیا جبکہ بعض مظاہرین کو پولیس نے حراست میں لے لیا –اس سےقبل بھی  مذکورہ نوجوان کے پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے –رواں سال 2012 میں آناہیم شہر میں کم از کم 5 افراد پولیس کی فائرنگ میں مارے گئے ہیں -

.......

/169