24 جولائی 2012 - 19:30

لاہور… چيرمين فاوئنڈرزگروپ فلور ملز ايسوسي ايشن بلا ل صوفي نے حکومت سے مطالبہ کيا ہے کہ گندم کي برآمد پر مکمل پابندي عائد کي جائے ورنہ گندم کي قلت پيدا ہونے کے علاوہ قيمتوں ميں اضافہ بھي ہو سکتا ہے جس کابراہ راست اثر غريب آدمي پر پڑے گا.

ابنا: لاہور سے جاري بيان ميں بلا ل صوفي نے کہاکہ ملک ميں گندم کے ذخائر ضرورت کے مطابق ہيں ليکن اگر حکومت نے برآمد جاري رکھي توقلت کا خطرہ ہے اور قيمتيں بھي بڑھ سکتي ہيں،بلا ل صوفي نے کہا کہ عالمي منڈي ميں گندم کي کمي شدت اختيار کر رہي ہے،قيمتوں ميں بھي اضافہ ہوا ہے، صورتحال کو ديکھتے ہوئے گندم کي برآمدپرپابندي عائدکرنے سے ملک کو 100 ارب روپے کا فائدہ ہو گا اور اپريل تک گندم کي قلت بھي نہيں ہو گي .

.......

/169