24 جولائی 2012 - 19:30

ميکسيکو سٹي… ميکسيکو ميں نامعلوم حملہ آورں نے غيرقانوني ٹيکسي اسٹينڈ پرفائرنگ کرکے ڈرائيوروں سميت 8 افراد کومارڈالا.

ابنا: ميکسيکوکے شمالي شہرمانٹيري ميں نامعلوم افرادنے ايک گھرسے ٹيکسي اسٹينڈپراندھادھندفائرنگ کي جس کے نتيجے ميں ايک راہگيراور6 ٹيکسي ڈرائيورہلاک ہوگئے. مقامي ميڈياکے مطابق جائے وقوعہ کے قريب ايک خاتون کي لاش بھي ملي ہے جسے گولي مارکرقتل کياگيا.پوليس نے شبہ ظاہرکياہے کہ دونوں واقعات کي کڑياں ايک دوسرے سے ملتي ہيں.

.......

/169