ابنا: سعودی عرب کی سیکورٹی فورسز نے سعودی عرب کی جیلوں سے اپنے اقرباء کی آزادی کے مطالبے کے ساتھ جلوس نکالنے والی آٹھ خواتین کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار شدہ خواتین کا تعلق آل معتق سے ہے۔ آل سعود کی حکومت قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے سمیت مختلف بےبنیاد الزامات کےتحت مشرقی علاقے کے شیعوں اور سعودی عرب کے سیاسی نظام کے مخالفین کو گرفتار کرتی رہتی ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب کے عوام پرامن مظاہروں کے ذریعے اقتصادی اور سیاسی اصلاحات ، بدعنوانی ،، غربت اور بے روزگاری کے خاتمے اور سیاسی قیدیوں کی آزادی کے خواہاں ہیں۔
.......
/169