ابنا: انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ میانمار کی حکومت نے شدت پسنددہشتگرد تنظیم "ماگ" کو مسلمانوں کے قتل عام اور انکی بستیاں اجاڑنے کی کھلی چھوٹ دے دی ہے –انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق میانمار میں لاکھوں مسلمان دہشتگردوں کے رحم و کرم پر ہیں جبکہ پولیس اور فوج بھی مسلمانوں کو ہی گرفتار کررہی ہے اور حکومت ان کے تحفظ کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہے – میانمار میں دس جون سے شروع ہونے والے فسادات میں اب تک اکیس ہزار سے زائد مسلمان قتل کئے گئے ہیں ، درجنوں مساجد شہید اور ہزاروں خواتین کی بے حرمتی کی جاچکی ہے۔
.......
/169