21 جولائی 2012 - 19:30

ہندوستان سے موصولہ ا طلاعات کے مطابق میانمار سے ہندوستان آنے والے مسلمان پناہ گزینون کی حالت نہایت افسوس ناک بتائي جاتی ہے۔

ابنا: میانمار میں مسلمانوں کے خلاف سرکاری تشدد کے نتیجے میں مسلمان مختلف ملکوں میں پناہ لے رہے ہیں۔

ہندوستان آنے والے میانماری مسلمانوں کی حالت نہایت افسوس ناک بتائي جاتی ہے۔ اقوام متحدہ نے بھی ان لوگوں کو حق پناہ گزینی دینے سےانکار کردیا ہے جس کی بنا پر انہیں غیر قانونی پناہ گزیں سمجھا جاتا ہے جو ان کے مسائل میں اضافے کا سبب ہے۔

بتایا جاتا ہے ہندوستان آنے والے میانمار کے مسلمان پناہ گزیں بھوک مری کی زد میں ہیں۔ میانمار سے آنے والے مسلمان پناہ گزینوں کو فوری طور پر غذائي اور طبی امداد کی ضرورت ہے۔ قابل ذکرہے میانمار کی حکومت نے تقریبا دس لاکھ مسلمانوں کے خلاف نسلی تصفیے کی پالیسی اپنا رکھی ہے ۔

.......

/169