20 جولائی 2012 - 19:30

پاکستان کے قبائيلي علاقے شمالي وزيرستان اور کرم ريجن ميں ہونے والے خود کش دھماکے ميں پانچ بچوں سميت نو افراد ہلاک ہوگئے ہيں-

ابنا: پاکستاني ذرائع کا کہنا ہے کہ يہ لوگ اس وقت ہلاک ہوگئے جب ايک خودکش حملہ آور نے ضلع ہنگوں کي تحصيل ٹل ميں واقع طالبان مخالف لشکر کے ہيڈ کوارٹر ميں داخل ہوکر خود کو دھماکے سے اڑا ليا-اس حملے ميں پندرہ افراد زخمي بھي ہوئے ہيں-ہلاک اور زخمي ہونے والوں کا تعلق طالبان مخالف مولوي نبي حنفي کے گروپ سے بتايا جاتا ہے- مولوي نبي تحريک طالبان پاکستان ميں شامل تھے ليکن اختلافات کے بعد انہوں نے اپنا الگ گروپ بناليا تھا- تاحال کسي بھي گروپ نے اس حملے کي ذمہ داري قبول نہيں کي ہے-طالبان کمانڈر ملا طوفان کو مولوي نبي حنفي کا حريف قرار ديا جاتا ہے اور دونوں گروہوں کے درميان اس سے پہلے بھي کئي بار مسلح جھڑپيں ہوچکي ہيں-دوسري جانب اپر دير کے علاقے ميں ايک پک اپ گاڑي کے راستے ميں ہونے والے دھماکے ميں تين افراد ہلاک اور متعدد زخمي ہوگئے ہيں-

.......

/169