ابنا: پاکستان کی مذہبی جماعتوں کے زیر اہتمام خطبات جمعہ میں میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا اورپرامن مظاہرے کئے گئے - اس موقع پر مذہبی جماعتوں اور تنظیموں کے رہنماؤں نے اپنے خطابات کے دوران کہا کہ برما میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم وستم کا سلسلہ دن بدن شدت اختیار کرتا جارہا ہے ،عالم اسلام اور حقوق انسانی کی تنظیمیں برمی روہنگیا مسلمانوں کو تحفظ و انصاف دلانے میں کردار ادا کریں.
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ میانمار میں مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ کی خاموشی ، اسلام دشمنی کی عکاسی کرتی ہے – انہوں نے زور دے کر کہا کہ کفار امریکہ کی سرپرستی میں میانمار،افغانستان ،فلسطین اور دنیا کے بعض دیگر علاقوں میں مسلمانوں پرظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں جبکہ اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی انتہائی شرمناک ہے لاہور کے علاوہ کراچی ، کوئٹہ ،ملتان اور کئی دیگر شہروں میں بھی جمعہ کے روزمیانمارکے مسلمانوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے ہوئے.
.......
/169