19 جولائی 2012 - 19:30

ڈينور… امريکا ميں بيٹ مين سيريز کي فلم ’دي ڈارک نائٹ رائزز‘ کے پريميئرپر فائرنگ سے ہونے والي ہلاکتوں کي تعداد14ہو گئي ہے جبکہ 50سے زائد زخمي ہيں.

ابنا: غيرملکي ميڈيا کے مطابق رياست کولوراڈو کے شہر ڈينور ميں مسلح نقاب پوش افراد نے پريميئرکے دوران فائرنگ کي اور آنسو گيس بم بھي پھينکا جس سے ابتدائي طور پر 13 افراد ہلاک اور 50زخمي ہوگئے تھے.  مقامي پوليس نے کہا کہ مسلح شخص کی تلاش جاري ہے.

امريکا کے مختلف شہروں ، نيويارک، سين ڈياگو، سين فرانسسکو ميں بھي فلم کے پريميئرہورہے ہيں جبکہ ڈينور ميں ’ا ڈارک نائٹ رائزز ‘ کے پرئيمر کے دوران عوام کي ايک بڑي تعداد اپنے پسنديدہ اسٹارز کي جھلک ديکھنے موجودتھے.

.......

/169