19 جولائی 2012 - 19:30

شيخوپورہ کے قصبے بھٹر ميں پوليس نے چھاپہ مار کر اڑسٹھ گرينيڈ اور نو جديد رائفليں برآمد کر ليں،دو مبينہ دہشت گرد بھي گرفتار کر ليے گئے.

ابنا: اے ايس پي شيخوپورہ ڈاکٹر حيدر اشرف نے پريس کانفرنس ميں بتايا کہ برآمد ہونے والے خطرناک اسلحہ ميں بڑے سائز کے اُنچاس اور چھوٹے سائز کے نو گرينيڈ کے ساتھ جديد قسم کي نو رائفلزبھي شامل ہيں انہوں نے بتايا کہ خطرناک اسلحہ خفيہ کمروں ميں چھپايا گيا تھا،گرفتار کيے گئے دو افراد اغوا برائے تاوان اور ديگر سنگين وارداتوں ميں مطلوب تھے ڈي پي او ڈاکٹر حيدر اشرف کے مطابق يہ اسلحہ دہشت گردي کيلئے استعمال کيا جانے کا امکان تھا.

.......

/169