ابنا: آل سعود حکومت جو سعودی عرب کےمختلف علاقوں میں عوامی مظاہروں کوسختی سےکچل رہی ہے اوربحرین میں فوجی بھیج کراس ملک کےداخلی امورمیں کھلی مداخلت کررہی ہے اس وقت انسانی حقوق کی پابندی پرمبنی روس کی تاکید پرچراغ پاہے ۔ سعودی وزارت خارجہ کےایک عہدیدار نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی صورت حال کےبارے میں روس کےموقف پر ناراضگی ظاہرکرتےہوئےدعوی کیاہےکہ ان کا ملک دیگر ملکوں کےاقتداراعلی اورخود مختاری کااحترام کرتاہے اور دوسرےملکوں کےداخلی امور میں مداخلت نہيں کرتا۔ یہ ایسے حالات میں ہےکہ جب سعودی عرب نے بحرین میں اپنےفوجی بھیج رکھےہيں جواس ملک میں پرامن مظاہرین کوکچلنےمیں بحرینی سیکورٹی فورسز کی مدد کررہے ہيں۔ واضح رہے کہ روس کےانسانی حقوق کےکمشنرکونسٹنٹائن ڈاگلاف نے ابھی حال ہی میں سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی صورت حال پرتشویش ظاہرکرتےہوئےاس ملک کےحکام سےمطالبہ کیا تھا کہ وہ انسانی حقوق کااحترام کرتےہوئے سعودی عرب کےمشرقی علاقوں میں امن و استحکام کےلئے کوئی چارہ جوئی کریں۔ ......./169
14 جولائی 2012 - 19:30
News ID: 329285
سعودی عرب میں انسانی حقوق کی پابندی کی ضرورت پر مبنی روس کی تاکید پر آل سعود کاغم وغصہ بھڑک اٹھاہے ۔