13 جولائی 2012 - 19:30

امام جمعہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا،کہ ہزار ہ قوم پختہ شیعہ مسلمان ہے ، جو خود دین کاپابند نہیں وہ ہزارہ قوم کی نمائندگی نہیں کرسکتا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امام جمعہ کوئٹہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی نے نماز جمعہ کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا۔کہ زبان کو گناہوں سے بچانے کیلئے بڑی تاکیدکی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ اس پر آشوب دور میں اپنی زبان ،قلم اور نیٹ وغیرہ پر آرٹیکل کوشرعی قوانین کے مطابق استعمال کرنے کی اشد ضرورت ہےورنہ کسی ایک بات ، لکھائی یانیٹ پر آرٹیکل کے ذریعے مسلمانوں میں انتشار پھیلایا جاسکتاہے۔ جبکہ بعض نادان یا سامراجی ایجنٹ ان وسائل کے ذریعے عالم اسلام کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کے درپے ہیں ۔ علامہ سید ہاشم موسوی نے فرمایا، کہ مناظرہ کے باتیں پھیلانے والےدانستہ یا ندانستہ طور پر دشمن کے ایجنڈے کی تکمیل کررہے ہیں ۔ مذہب حقہ جعفریہ کی حقانیت تمام عالم کے اہل فکر حضرات کے نزدیک ثابت شدہ ہے ۔ لہٰذا کسی مناظرہ کی کوئی ضرورت نہیں اور اس سے خانہ جنگی کی فضا ہموار ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے علامہ نورعلی نوری اور سید حسیب عباس زیدی کے شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا، دہشت گردوں نے اپنے اس کاروائی اپنی سنگ دلی اور انسانی خصوصیات سے عاری ہونے ثبوت دیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ علامہ نورعلی نورانی اور سید حسیب عباس زیدی پر امن شہری اور اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے ۔انہوں نے کہاکہ بالفرض ان کو علماء کے قتل کی قصاص میں ذبح کرڈالا تو بے گناہ زائرین کوبس سے اتار کرشہید کردینا، نماز جمعہ میں حالات سجدہ میں نمازیوں کوشہید کرنا ، عاشورا کے دن نہتے ماتم داروں پر خودکش حملہ اور بے گناہ مومنین کو راہ چلتے ،دکانداروں کو انکے دکان میں بے دردی سے شہید کرنا اور بہت سارے انسانیت سوز مظالم کی انجام دہی تمھارے چہر ے پر بدنماداغ ہیں جوتمھاری جھوٹ ،درندگی ظلم وبربریت کامنہ بولتاثبوت ہیں۔ جس کو جہنم کی آگ ہی چارہ کار ہوسکتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہر کے پرامن ہونے میں سب کا فائدہ ہیں اور اس کی برقراری کیلئے سب کو خصوصاً برادر اقوام کے سیاسی اور مذہبی لیڈروں کو کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ علامہ نے ہزار ہ قوم کو پختہ شیعہ مسلمان ہونے کے تعبیرسے نوازتے ہوئے کہا، کہ جوخود تو دین کاپابند نہیں واپنے یااپنی جماعت کے بارے میں کوئی رائے دے سکتاہے ۔ لیکن پاکباز اور محب اہل بیت علیہم السلام ہزارہ قوم کی نمائندگی نہیں کرسکتا۔ گزشتہ روز شہید رحمت علی کے قتل کودشمنان دین اسلام کے ایک اور المناک جرم قراردے اس واقع کی شدیدمذمت کی ۔ .......

/169-110