13 جولائی 2012 - 19:30

کیمیاوی ہتھیاروں کی روک تھام کا عالمی ادارہ او پی سی ڈبلیو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب "کاظم غریب آبادی" نے کہا ہے کہ دنیا میں کیمیاوی ہتیاروں کی موجودگی عالمی امن کےلئے بڑا خطرناک ہے.

ابنا: کاظم غریب آبادی" نے ہیگ میں منعقدہ او پی سی ڈبلیو کے 69ویں اجلاس کے موقع پر کیمیاوی ہتھیاررکھنے والے ممالک بالخصوص امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کیمیاوی ہتھیاروں کی روک تھام سے متعلق کنونشن کا پابند رہیں اور 29 اپریل 2012کے آیینی الٹی میٹم سے پہلے اپنے کیمیاوی ہتھیارضائع کردیں.

ہیگ میں ایران کے سفیرنے مزید کہا کہ دنیا میں کیمیاوی ہتھیاروں کی مکمل تباہی اور کیمیاوی ہتھیاروں سے خالی دنیا کے نعرے کا عملی روپ اختیار کرنا "او پی سی ڈبلیو" کی اولین ترجیح رہے گی –

او پی سی ڈبلیو میں جسکی 1997 میں تشکیل ہوئی اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے 188 ممالک شامل ہیں -.......

/169