11 جولائی 2012 - 19:30

بحرین کے عوام کی جانب سے آیت اللہ نمر " باقرالنمر " کی رہایی کیلے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے-

ابنا: العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے مختلف علاقوں اور سعودی عرب کے مشرقی علاقے کے عوام نے احتجاجی مظاہرے کر کے سکیورٹی فورسز کے حملے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کی اور سعودی عالم دین اوراس ملک کے اہل تشیع کے راہنما آیت اللہ نمر کی رہائی کا مطالبہ کیا -

مظاہرین نے آیت اللہ نمر کی گرفتاری اوران پر قاتلانہ حملے کی جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔

مظاہرین نے اعلان کیا کہ بحرین اور سعودی عرب کے علاقے قطیف کے عوام ایک ہیں۔

بحرین میں آیت اللہ نمر کی رہائی کے لئے مظاہرہ کرنے والے بحرینی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آل خلیفہ کے اہلکاروں نے آنسو گیس کا استعمال کیا اور فائرنگ کی۔ 

بحرین کی جمعیت وفاق ملی اسلامی نے پولیس کے تشدد میں 8 افراد کے زخمی ہونے اور کئی کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے -

سعودی عرب میں آیت اللہ نمر کی گرفتاری کے بعد سے قطیف میں حالات بدستور کشیدہ ہیں.......

/169