7 جولائی 2012 - 19:30

سوڈان اور جنوبي سوڈان کے مابين باہمي اختلافات کے حل کے لئے مذاکرات کے فريم ورک پر اتفاق رائے ہو گيا ہے ـ

ابنا: اطلاعات کے مطابق اتھوپيا ميں دونوں ملکوں کے وفود کے مذاکرات ميں متنازعہ مسائل کے تصفئے کے لئے مشترکہ اسٹريٹيجي پر اتفاق رائے ہوا اور اديس آبابا ميں مذاکرات مکمل ہو جانے کے بعد جنوبي افريقا کے سابق صدر اور مذاکرات کے ثالث  تھابو امبيکي نے ايک پريس کانفرنس ميں کہا کہ دونوں ملکوں نے روابط کو بہتر بنانے اور کشيدگي کم کرنے پر اتفاق کيا ہےـ

جنوبي سوڈان کے مذاکرات کار پاگان اموم نے مذاکرات کے ماحول کو مثبت و تعميري قرار ديتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک خرطوم سے روابط کو بہتر بنانے کا پابند ہےـ سوڈان کے وزير دفاع عبد الرحمان محمد حسين نے بھي کہا کہ دونوں ملکوں کے درميان اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ سرحدي اختلافات کي وجہ سے کبھي بھي طاقت کا استعمال نہيں کريں گے بلکہ مخاصمت دور کرنے کي کوشش کريں گےـ انہوں نے کہا کہ دو طرفہ تعلقات کي بحالي اس وقت دونوں ملکوں کي اولين ترجيح ہےــ.......

/169