ابنا: حیدر مصلحی نے کہا کہ جن دو دہشتگرد گروہوں کے دہشتگردوں کو گرفتار کیا گيا ہے انہیں جرمنی، فرانس، امریکہ ، برطانیہ اور صیہونی حکومت کی جاسوس ایجنسیوں کی حمایت حاصل تھی۔
حیدر مصلحی نے کہا کہ ہم نے سائبر اسپیس اور کمپیوٹر نیٹ ورکوں کو محفوظ بنانے کے لئے ایسے اقدامات کئے ہیں جن کے بعد امریکی صدر اوباما نے بارہا ایرانی ماہرین کی توانائيوں کے مقابل ناتوانی کا اظہار کیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انٹلجنس نے کہا کہ دشمنوں نے ملت ایران کے خلاف کثیر الجہات نرم جنگ کا آغاز کردیا ہے لیکن انٹلجنس منسٹری بھر پور طرح سے اپنے ملک و قوم کا دفاع کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سامراجی دشمن یہ چاہتا ہے کہ ایران کی ترقی روک دی جائے اور اسلامی انقلاب دیگر قوموں کے لئے نمونہ عمل نہ بننے پائے۔ حیدر مصلحی نے کہا کہ دشمن وہابی ڈالروں سے عالمی سطح پر ایران کی ساکھ بگاڑنے اور ایران پر بین الاقوامی حلقوں کا دباؤ بڑھانے کی کوشش کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائيل فوبیا کی جگہ ایران فوبیا لانا دشمن کا ھدف ہے۔ حیدر مصلحی نے کہاکہ علاقے کے حالات کے تحت امریکہ اور صیہونی حکومت شدید مسائل کا شکار ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی بیداری اور علاقے میں اس کے فروغ سے ایسے حالات پیدا ہورہے ہیں کہ کوئي بھی ملک یہاں تک کہ امریکہ بھی اس سے محفوظ نہیں رہے گا۔ .....
/169