3 جولائی 2012 - 19:30

سعودي عرب ميں آل سعودي کے خلاف حاليہ مظاہروں کے دوران گرفتار ہوکے جيلوں ميں انواع و اقسام کي ايذا رسانيوں کا نشانہ بننے والوں ميں پينتيس بچے بھي شامل ہيں-

ابنا: سعودي عرب کے العدالہ نامي انساني حقوق کے مرکز نے بدھ کے روز ايک رپورٹ جاري کرکے اعلان کيا ہےکہ سعودي عرب کي جيلوں ميں قيديوں کو انواع و اقسام کي ايذائيں دي جاتي ہيں -

اس رپورٹ کے مطابق حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد گزشتہ تقريبا چودہ مہينے ميں سعودي سيکورٹي اہلکاروں نے چھے سو سے زائد لوگوں کو گرفتار کيا جن ميں پينتيس بچے بھي شامل ہيں -

اس رپورٹ کے مطابق ان ميں سے گيارہ بچوں سميت تقريبا ڈيڑھ سو افراد اب بھي سعودي جيلوں ميں بند ہيں -

حاليہ مہينوں کے دوران انساني حقوق کي تنظيموں نے انساني حقوق کے  پامالي کے بارے ميں متعدد رپورٹيں جاري کي ہيں اور ہيومن رائٹس انفارميشن کے عربي شعبے نے مخالفين کي وحشيانہ سرکوبي اور انساني حقوق کي وسيع پامالي کے سبب آل سعود کي حکومت کو آمريت کا قلعہ قرار ديا ہے -

يادرہے کہ خطے کے عرب ملکوں ميں  اسلامي بيداري کي لہر آنے کے ساتھ ہي سعودي عرب ميں خاص طور اس ملک کے مشرقي علاقوں کے عوام نے بھي  اپنے بنيادي حقوق کي بحالي  اور جموريت کے لئے مظاہرے شروع کرديئے ہيں

.......

/169