1 جولائی 2012 - 19:30

ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں پاک - ہند سرحدی افواج کے چارروزہ مذاکرات کا آج سے آغاز ہوگیا -

ابنا: اطلاعات کے مطابق ان چارروزہ مذاکرات میں دونوں فریق کی بارڈر سیکورٹی فورس کے وفود بلا اشتعال فائرنگ ، جنگ بندی کی خلاف ورزی ،منشیات کی اسمگلنگ اور ماہیگیروں کی گرفتاری جیسے مسائل پر گفتگو کریں گے-

یہ مذاکرات ایک ایسے وقت میں ہورہے ہیں کہ 11/26 کے ممبئی حملوں پر ایک بار پھر ہندوستان اور پاکستان کے مابین لفظی جنگ شدت اختیار کرگئی ہے جسکی بناء پر ماہرین نے یہ خیال ظاہر کیا ہے کہ ان مذاکرات سے زیادہ توقع نہیں رکھنی چاہیئے -.......

/169