30 جون 2012 - 19:30

بحرين کے مختلف شہروں کے عوام نے ايک بار پھر حکومت مخالف مظاہرے کرکے آل خليفہ حکومت کي برطرفي کامطالبہ کيا -

ابنا: بحريني مظاہرين نے ملک کے مختلف شہروں منجملہ دارالحکومت منامہ ميں آل خليفہ حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور مظاہرين پر حکومتي کارندوں اور سعودي فوج کے مظالم کي مذمت کرتے ہوئے حکومت کي برطرفي تک اپنے پرامن مظاہرے جاري رکھنے پر زور ديا - مظاہرے کے شرکا نے جمعيت وفاق ملي کے سربراہ شيخ علي سلمان سے اپني يکجہتي کا اظہار کيا جنھيں حکومت قتل کردينا چاہتي تھي -

مظاہرين پر آل خليفہ حکومت کے سيکورٹي اہلکاروں اور سعودي فوجيوں نے حملے بھي کئے- بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے مظاہرين پر زہريلي گيس کي شلينگ بھي کي- اس دوران سيکورٹي اہلکاروں نے متعدد مظاہرين کو اپني گاڑيوں سے کچل دينے کي بھي کوشش کي- بحرين ميں آل خليفہ حکومت کے خلاف عوامي مظاہرے گذشتہ برس فروري سے جاري ہيں- اس دوران  بحريني سيکورٹي اہلکاروں اور سعودي عرب کے غاصب فوجيوں کے ہاتھوں سيکڑوں بحريني شہري شہيد اور زخمي ہوچکے ہيں جبکہ بڑي تعداد ميں لوگ جيلوں ميں بند ہيں -.......

/169