30 جون 2012 - 19:30

پاکستان کے قبائيلي علاقے پر امريکي قاتل ڈرون طيارے کے حملے ميں مرنے والوں کي تعداد ميں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے -

ابنا: مقامي ذرائع سے موصولہ خبروں ميں کہا گيا ہے کہ شمالي وزيرستان کے صدر مقام ميران شاہ پر آج صبح ہونے والے ڈرون حملے ميں اب تک سات افراد ہلاک ہوچکے ہيں-اس حملے ميں متعدد لوگ زخمي بتائے جاتے ہيں-

قبل ازين امريکي قاتل ڈرون طيارے کے حملے ميں مرنے والوں کي تعداد چار بتائي گئي تھي- پاکستان کے قبائيلی علاقوں پر امريکي ڈرون حملوں کا سلسلہ سن دوہزار چار سے جاري ہے اور موجودہ امريکي صدر کے اقتدار ميں آنے کے بعد ان حملوں ميں مزيد شدت پيدا ہوگئي ہے-دوسري جانب مقامي حکومت نے شمالي وزيرستان کے علاقے ميں کرفيو نافد کرديا گيا ہے-

.......

/169