30 جون 2012 - 19:30

عرب اور افریقی ملکوں کے امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ جناب حسین امیر عبد اللہیان نے شام اور اس ملک کی تبدیلیوں کے حوالے سے بعض بااثر ملکوں کی شرکت کو نظر انداز کئے جانے کی بناء پر شام کے بارے میں جنیوا اجلاس کو ناکام قرار دیا ہے ۔

ابنا: انھوں نے اپنے ایک ٹی وی بیان میں کہا کہ شائع ہونیوالی خبروں کی بنیاد پر شام کے بارے میں جنیوا اجلاس گذشتہ اجلاسوں کی مانند ناکام رہا ہے اسلئے کہ اس اجلاس میں شام اور اس ملک کے حوالے سے بااثر ملکوں کی شرکت نہیں رہی ہے اور یہ اقدام شام کے سلسلے میں منطقی طرز عمل اختیار کئے جانے کا متقاضی ہے ۔ حسین امیر عبد اللہیان نے جنیوا اجلاس میں امریکہ اور روس کے درمیان شدید کشیدگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کے ساتھہ کہا کہ اس اجلاس میں بعض فریق شام کے سلسلے میں اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے مشترکہ نمائندے کوفی عنان کے منصوبے کو ناکام اور تعطل سے دوچار کرنے کی کوشش کررہے تھے ۔ ....... /169