25 جون 2012 - 19:30

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیر محمد پاکپور نے کہا ہے کہ ریگی دہشتگرد گروہ سے وابستہ چار نیٹ ورک تباہ کردیئے گئے۔

ابنا: انھوں نے آج دارالحکومت تہران میں ایک نشست میں کہا کہ ریگی دہشتگرد گروہ سے وابستہ تین گروہ جو مارچ میں ایران میں نوروز کے موقع پر دہشتگردانہ کاروائیاں کرنے کا ارادہ رکھتے تھے مکمل شناخت کئے جانے کے بعد تباہ کردئے گئے ۔ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیر محمد پاکپور نے ایران کے مختلف علاقوں میں پائدار امن کو اسلامی جمہوریہ ایران کے جانبازوں کے ایثار و فداکاری کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کسی بھی قسم کے خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل آمادہ ہے ۔......./169