ابنا: صہیونی ریاست کے ایک وزیر بنی بگین نے اعتراف کیا ہے کہ صہیونی ریاست کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے سنہ 2010 میں غزہ کا محاصرہ توڑنے کیلئے آزادی کے قافلے میں شامل ترکی کا بحری جہاز کنٹرول کرنے کیلئے کی جانے والی منصوبہ بندی میں غلطی کی تھی ۔اس امدادی بحری جہاز پر صہیونی فوجیوں کے حملے میں ترکی کے انسانی حقوق کے نو سرگرم عمل کارکن جاں بحق ہوگئے تھے ۔ صہیونی ریاست کی اس وحشیانہ جارحیت کے بعد ترکی اور اسرائیل کے تعلقات کشیدہ ہوگئے اور انقرہ کے حکام نے صہیونی حکام سے باضابطہ طور پر عذر خواہی کرنے کا مطالبہ کیا ۔......./169
14 جون 2012 - 19:30
News ID: 322425
صہیونی حکام نے اس جہاز کے خلاف کاروائی کے طریقۂ کار کے بارے میں اپنی غلطی کا اعتراف کیا ہے جو غزہ کے محصور عوام کیلئے امداد کا حامل تھا۔