14 جون 2012 - 19:30

سعودی عرب کے مشرق شہر القطیف میں آل سعود کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

ابنا: شہر قطیف کے عوام نے جمعرات کی رات کو احتجاجی مظاہرے کرکے آل سعود کی وحشیانہ امتیازی پالیسیوں کی مذمت کی۔ مظاہرین نے سیاسی قیدیوں کی فوری رہائي کا بھی مطالبہ کیا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق سعودی عرب میں سیاسی قیدیوں کی تعداد تیس ہزار سے زائد ہے اور ان قیدیوں کو آل سعود کے کارندے وحشیانہ طریقے سے جسمانی ایذائيں پہنچاتے ہیں۔ ان قیدیوں کی ایک بڑی تعداد کو مقدموں کے بغیر برسوں سے جیلوں میں رکھا گيا ہے۔ یاد رہے سعودی عرب میں بھی اسلامی بیداری کی لہر کے شروع ہونے ساتھ ساتھ ہی مظاہرے شروع ہوچکے تھے لیکن آل سعود بڑی بے رحمی سے مظاہرین کو کچل رہی ہے۔ آل سعود کے مخالف حلقوں کا کہنا ہےکہ سعودی عرب کی حکومت مغربی اور عرب ذرائع ابلاغ کا منہ بند کرنے کے لئے بھاری رشوتیں دیتی ہے۔ ......../169