ابنا: شمالی افغانستان میں واقع صوبۂ بغلان کے پولیس چیف شیر زاد نے آج نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ اس صوبے میں زلزلے اور پہاڑ کا ایک حصہ گرنے کے باعث اس صوبے میں واقع بورکا شہر کے ملاجان دیہات کے پچیس گھر مسمار ہوگۓ ہیں جبکہ ان مکانات کے رہائشی افراد ملبے تلے دبے ہوۓ ہیں۔
شیرزاد نے مزید کہا ہے کہ صوبۂ بغلان میں زلزلے کے نتیجے میں اب تک نوے افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اور ملاجان گاؤں کے صرف دو افراد ہی زندہ بچ پاۓ ہیں۔
شیرزاد نے افغانستان کی مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ زلزلہ سے متاثرہ افراد کی امداد میں تیزی پیدا کرے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں آج صبح صوبۂ بغلان میں واقع بورکا اور صوبۂ تخار کے مختلف علاقوں میں زلزلے آۓ۔ اس سے قبل ان زلزلوں میں ہونے والے جانی نقصان کی تعداد تین بتائي گئي تھی....... /169